ملک کی بنیاد معیشت پر ہوتی ہے، یہ آگے بڑھے گی تو سب کو فائدہ ہوگا، جہانگیر ترین

شائع January 30, 2024
جہانگیر ترین نے کہا کہ  وعدہ ہے پنجاب اور پاکستان کےلیےمحنت کروں گا—فوٹو:ڈان نیوز
جہانگیر ترین نے کہا کہ وعدہ ہے پنجاب اور پاکستان کےلیےمحنت کروں گا—فوٹو:ڈان نیوز

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی بنیاد معیشت پر ہوتی ہے، معیشت آگے بڑھے گی تو سب کو فائدہ ہوگا۔

ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لودھراں کے عوام کی جانب سے اظہار اعتماد پر شکر گزارہوں ، یہ ہمیشہ میرا گھر رہے گا، سیاست اپنے گھر ملتان سے شروع کروں گا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ معیشت آگے بڑھے گی تو سب کو فائدہ ہوگا، ملک اور قوم کی بنیاد معیشت پر ہوتی ہے، معشیت بہتر ہوگی تو آّمدن بھی بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ معیشت ہر ملک کی بنیاد ہوتی ہے، وعدہ ہے پنجاب اور پاکستان کےلیےمحنت کروں گا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھے خوشی ہے یہاں آنے کا فیصلہ کیا، آپ نے بتادیا ہم تھوڑے بھی ہیں تو غالب ہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما نے کہا کہ آبادی کو صحیح استعمال کریں تو یہ ملک کو اوپر لے کر جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024