• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

الیکشن کے لیے تیار ہیں تاہم کچھ علاقوں میں دہشت گرد موجود ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

شائع January 31, 2024
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ— فائل فوٹو: اسکرین شاٹ
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ— فائل فوٹو: اسکرین شاٹ

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ الیکشن کے لیے تیار ہیں تاہم صوبے میں کچھ علاقوں میں دہشت گرد موجود ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق نگران وزیراعلیٰ نے پشاور میں پولیس شہدا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب اپنے لیے باعث فخر سمجھتا ہوں اور یہ ہمارے شہدا کے احسانات کو یاد رکھنے کی تقریب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہادر پولیس اور افواج پاکستان نے دشمن کے خلاف مقابلہ کیا، ہماری پولیس نے جوانمردی سے مقابلہ کیا ہے اور ایمان کی وجہ بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہے، جو قومیں اپنے محسنوں کو بھول جاتی ہیں وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں، سب سے بڑا محسن اس قوم کا شہید ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے کہا کہ فنانس ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کردی ہے، پولیس کی یادگاروں کی تزین و آرائش حکومت کروائے گی جبکہ شہدا فنڈ کے لیے 1 کروڑ روپے کا اعلان بھی کرتا ہوں۔

اس موقع پر انہوں نے ملک میں انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے لیے ہم تیار ہے لیکن بعض علاقوں میں دہشت موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں دہشت گردی اور بدامنی کے چند واقعات کو پورے الیکشن کو موخر کرنے کے جواز کے طور پر پیش نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور آئی جی کو باجوڑ میں فائرنگ پررپورٹ تین روزمیں پیش کرنےکی ہدایت کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024