انتخابات کے دوران ملازمین و افسران 2 شفٹوں میں 24 گھنٹے فرائض انجام دیں گے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کے لیے افسران و ملازمین کی الیکشن ڈیوٹیاں مقرر کردیں جس کے تحتعملہ چوبیس گھنٹے دو شفٹوں میں فرائض انجام دے گا۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے افسران و ملازمین کی الیکشن ڈیوٹیاں مقرر کردیں۔
اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال حسین نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں الیکشن کمیشن نے شکایت سیل، میڈیا، سوشل میڈیا کوآرڈینیشن اور مانیٹرنگ کے حوالے سے ٹی او آرز جاری کردیے۔
الیکشن کمیشن کا عملہ 24 گھنٹے 2 شفٹوں میں فرائض انجام دے گا، الیکشن کمیشن نے 8 سے 10 فروری تک مختلف انتخابی حلقوں کے لیے 4، 4 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔