• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

حیدر آباد میں آج تیر کے دفن ہونے کا دن ہے، خالد مقبول صدیقی

شائع February 2, 2024
خالد مقبول صدیقی نے کہا حیدر آباد میں آج جیسا انتخابی جلسہ پہلے نہیں ہوا — فوٹو: ڈان نیوز
خالد مقبول صدیقی نے کہا حیدر آباد میں آج جیسا انتخابی جلسہ پہلے نہیں ہوا — فوٹو: ڈان نیوز

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پ) کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ آج تیر کے دفن ہونے کا دن ہے اور حیدر آباد میں پتنگ کےعلاوہ سب کی ضمانت ضبط ہونے والی ہے۔

حیدر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ’حیدر آباد میں آج جیسا انتخابی جلسہ پہلے نہیں ہوا، آج پکا قلعہ کا گراؤنڈ چھوٹا پڑ گیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’آج حیدر آباد ہمارے خواب کی تعبیر دے رہا ہے، آج تیر کے دفن ہونے کا دن ہے اور حیدر آباد میں پتنگ کےعلاوہ سب کی ضمانت ضبط ہونے والی ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ اگلے دس سال مہاجروں کے ہیں جبکہ پاکستان بنانے والے ہی پاکستان بچائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024