9 فروری کا سورج پاکستان کی ترقی کا سورج ہوگا، مریم نواز

شائع February 3, 2024
مریم نواز۔ فوٹو: اسکرین شاٹ
مریم نواز۔ فوٹو: اسکرین شاٹ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شیف آگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 فروری کا سورج پاکستان کی ترقی کا سورج ہوگا۔

ڈان نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ نے مشکل وقت میں (ن) لیگ کا ساتھ نہیں چھوڑا، گوجرانوالہ والوں نے ریلی نکالنے والی وائرل بیماری کو بھی بھگایا ہے، وہ تقریر جس نے بازی پلٹ دی تھی وہ بھی گوجرانوالہ میں ہوئی تھی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہیں، نواز شریف اگر ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کر رہے ہیں تو لازمی دیں گے، نواز شریف نے گھر دینے کا وعدہ کیا ہے تو وہ بھی دیں گے

ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ والوں ہم 20 کی 20 سیٹیں جیتنے جارہےہیں، ہم انتقام کی سیاست کو دفن کرکے پھر ترقی کی سیاست شروع کریں گے، ہمارا فرض ہے کہ قوم کی تقدیر بدل دیں، انشااللہ ہم اس میں کامیاب ہوں گے، 9 فروری کا سورچ پاکستان کی ترقی کا سورج ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) نے بتایا کہ اس ملک میں 4 سال جو وائرل بیماری رہی اس نے بہت نقصان کیا۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024