• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

انڈر19 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی

شائع February 3, 2024
عبید شاہ کو ان کی تباہ کن باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا— فوٹو بشکریہ پی سی بی
عبید شاہ کو ان کی تباہ کن باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا— فوٹو بشکریہ پی سی بی

انڈر19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے کے میچ میں پاکستان نے فاسٹ باؤلر شاہ کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا کیونکہ پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکامی سے دوچار ہوئی۔

پاکستان انڈر19 ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 41ویں اوور میں 155 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، عرفات منہاس 34 رنز بنا کر نمایاں سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ شاہ زیب خان 26 اور علی اسفند 19 رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے روحانت بورسن اور شیخ جیبون نے چار، چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں عبید شاہ کی تباہ کن باؤلنگ کے سبب بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 150 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے میں 5 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔

عبید شاہ نے 44 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں جبکہ علی رضا نے بھی تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

عبید شاہ کو ان کی تباہ کن باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024