• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پی پی پی نے ضد میں لاہور سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرکے 60 ہزار ووٹ خریدنے کا منصوبہ بنایا، عطا تارڑ

شائع February 4, 2024
رہنما مسلم لیگ (ن)  نے کہا کہ ہم ہر جگہ جلسے کررہے ہیں اور ہر جگہ موجود ہیں—فوٹو:ڈان نیوز
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ہم ہر جگہ جلسے کررہے ہیں اور ہر جگہ موجود ہیں—فوٹو:ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے پاکستان پیپلز پارٹی پر نتقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی نے ضد میں لاہور سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرکے 60 ہزار ووٹ خریدنے کا منصوبہ بنایا۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے، کامیابی عوام کے ساتھ مہم چلانے سے ملتی ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے دعویٰ کیا کہ ہم ہر جگہ جلسے کررہے ہیں اور ہر جگہ موجود ہیں، لاہور میں پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک نہیں، پیپلزپارٹی نے ضد میں لاہور سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ضد بازی میں لاہور کا حقلہ منتخب کرلیا ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ پیپلزپارٹی نے 50 سے 60ہزار ووٹ خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے، پیپلز پارٹی کے دفتر سے نوٹ گننے والی مشین ملی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول آپ لاہور میں تیسرے نمبر کے امیدوار ہیں، پیپلز پارٹی پنجاب میں انٹری چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ عطا تارڑ سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی شہلا رضا نے الیکشن کمیشن سے عطا تارڑ کو نااہل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عطا تارڑ کو بلال بھٹو کے ہاتھوں اپنی شکست دیوار پر نظر آرہی ہے۔

اس سے قبل عطا تارڑ نے پیپلزپارٹی کے دفتر سے 2 افراد کو ووٹ خریدنے کے الزام میں پکڑنے کا دعویٰ کیا تھا جس پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں لفظی گولہ باری اور ایک دوسرے پر تنقید کا یہ سلسلہ شروع ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024