• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کل ہونے والی بارش نے پیپلزپارٹی کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، ایم کیو ایم

شائع February 4, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال نے پیپلزپارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں کل ہونے والی بارش نے پیپلزپارٹی کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، کل ثابت ہوگیا شہر میں کراچی دشمن حکومت موجود ہے۔

کراچی پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے شہر میں ہونے والی بارش کے بعد ہونے والی صورتحال پر پاکستان پیپلزپارٹی پر کڑی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے شہر میں کام کرتے تو عوام ہم کو رد کر دیتے ہیں، یہ کراچی کا جعلی مینڈیٹ لے کر ہم پر مسلط ہیں، ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل فلسطین پر نہیں کراچی پر بمباری کررہا ہے، کل ہونے والی بارش نے پیپلزپارٹی کی کارکردگی کاب ھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دورِ نظامت میں یہ گماں تھا، مشرف صاحب پیسے دیتے تھے تو کام ہوا، صرف 300 ارب میں شہر کی شکل بدل دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کی گہماگہمی میں ہم ہرکام کوالیکشن کے ترازومیں تول رہے ہیں، ہم الیکشن جیتنے کے بعد اس بلدیاتی نظام اور میئرشپ کا خاتمہ کردیں۔

اس کےعلاوہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش کے بعد تباہی ہی تباہی تھی، کل ثابت ہوگیا شہر میں کراچی دشمن حکومت موجود ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی مدد کو پکارتا رہا، اربوں کھربوں کی اشتہاری مہم چلانے والے کل کہاں تھے، 15 برس سے حکمرانی کرنیوالے رات بھرسوتے رہے کراچی مددکے لیے پکارتارہا۔

انہوں نے کہا کہ بارش سے 15سال کی کارکردگی عیاں ہوگئی، جنہوں نے پورے شہر میں لکھا حل صرف ہم، کل کی بارش میں وہ حل ہوگئے۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ الیکشن کی نگرانی کرنے والی نگراں حکومت صرف پیپلز پارٹی کی نگرانی کر رہی ہے، ہمارے تمام امیدوار سڑکوں پر عوام کے درمیان تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024