’عام انتخابات کیلئے 7 لاکھ بیلٹ باکس کا انتظام مکمل‘

شائع February 4, 2024
فائل فوٹو: الیکشن کمیشن
فائل فوٹو: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے 7 لاکھ بیلٹ باکس کا انتظام کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے 7 لاکھ بیلٹ باکس کا انتظام کرلیا ہے، ملک بھر میں 2 لاکھ 76 ہزار سے زائد بولنگ بوتھ قائم کئے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ہر پولنگ بوتھ کے لئے 2 بیلٹ باکس فراہم کیے جارہے ہیں، ہر پولنگ بوتھ پر ایک بیلٹ باکس میں قومی اسمبلی اور دوسرے میں صوبائی اسمبلی کے لیے ووٹ ڈالے جا سکیں گے۔

دو پولنگ بوتھ پر 5 بیلٹ باکس فراہم کیے جائیں گے جن میں ایک اضافی ریزرو باکس ہوگا، ملک بھر میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے 5 لاکھ 52 ہزار بیلٹ باکس استعمال ہوں گے۔

الیکشن میں سبز ڈھکنے والا سفید بیلٹ باکس استعمال کیا جائے گا، بیلٹ باکس پر 4 سیل لگائی جائیں گی اور ہر سیل پر الگ نمبر درج ہوگا، ہر بیلٹ باکس پر الیکشن کمیشن کا لوگو پرنٹ ہوگا۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 2018 میں 146.48 ملین روپے کے ضرورت سے زائد بیلٹ باکس خریدے گئے، اُس وقت 87 ہزار 77 بیلٹ باکس کی کمی تھی مگر 2 لاکھ 2ہزار 239 بیلٹ باکس خرید لئے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024