• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

انڈر19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست، بھارت کامیاب

شائع February 6, 2024
بھارتی کپتان اُدے سہارن نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی— فوٹو بشکریہ آئی سی سی
بھارتی کپتان اُدے سہارن نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی— فوٹو بشکریہ آئی سی سی

انڈر19 ورلڈ کپ میں بھارت نے کپتان اُدے سہارن اور سچن دھاس کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

جنوبی افریقہ کے شہر میں بینونی میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ نے رچرڈ سیلٹسوین اور لوھان ڈی پریٹوریس کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔

سیلٹسوین نے 64 اور پریٹوریس نے 76 رنز کی اننگز کھیلیں۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم ابتدا میں مشکلات سے دوچار ہو گئی اور 32 رنز پر 4 وکٹیں گنوا بیٹھی۔

اس مرحلے پر کپتان اُدے سہارن ساتھ دینے سچن دھاس آئے اور دونوں نے عمدہ اور ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 171 رنز کی شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے تاہم سچن اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے اور 96 رنز کی باری کھیلنے کے بعد چلتے بنے۔

کچھ دیر بعد کپتان اُدے سہارن 81 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تو بھارتی ٹیم 8 وکٹیں گنوا بیٹھی لیکن اس وقت تک بھارتی 244 رنز بنا چکی تھی اور ٹیل اینڈرز نے اپنی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

بھارت نے میچ میں 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ انڈر19 ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

81 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے کپتان اُدے سہارن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

فائنل میں بھارت کا مقابلہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میچ کے فاتح سے ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024