• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

آئندہ حکومت کیلئے ملک میں ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ کے متعلق روڈ میپ بنایا گیا ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی

شائع February 11, 2024
ڈاکٹر عمر سیف نے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیا — فوٹو: اے پی پی
ڈاکٹر عمر سیف نے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیا — فوٹو: اے پی پی

نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت کے لیے ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ کے سلسلے میں روڈ میپ بنایا گیا ہے۔

کراچی میں آئی ٹی ایسوسی ایشن (پاشا) کے زیر اہتمام ٹاؤن ہال میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمر سیف نے کہا کہ اگر آئندہ حکومت آئی ٹی کے شعبے میں نگران حکومت کے اقدامات کو جاری رکھے تو ملک اربوں ڈالر کا ریونیو حاصل کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی فورم ملک کی تعمیر و ترقی کے عمل میں آنے والی منتخب حکومت کے لیے ایک بہترین معاون ثابت ہوگا اوروہ نگران حکومت کے اقدامات کے ثمرات حاصل کرے گی، ہمیں یقین ہے کہ خصوصی سرمایہ کوری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی موجودگی سے آنے والی حکومت بھی ملکی ترقی اور عوامی مفادات کے لیے بروقت فیصلے کر سکے گی کیونکہ ہمیں اپنے معاشی استحکام اور عوامی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر عمر سیف نے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 60 دنوں میں وزارت آئی ٹی کی پالیسیوں کی وجہ سے آئی ٹی کی برآمدات میں ریکارڈ 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نگران سیٹ اپ میں 5 ماہ کی مختصر مدت میں آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کے فروغ کے لیے 15 میں سے 13 اہم اہداف حاصل کر لیے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024