• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

شہبازشریف، حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس پر سماعت 12 مارچ تک ملتوی

شائع February 14, 2024
—فائل فوٹو: ڈان نیوز/ اےا پی پی
—فائل فوٹو: ڈان نیوز/ اےا پی پی

لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف اور ان کے بیٹے و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس پر سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج علی ذوالقرنین اعوان نے ریفرنس پر سماعت کی۔

شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین ایڈووکیٹ نے حاضری مکمل کروائی، حمزہ شہباز عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

عدالت نے حمزہ شہباز کی مستقل حاضری کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 18 فروری 2019 کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں نیا ریفرنس دائر کیا تھا۔

اس ریفرنس میں صرف دونوں ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ رمضان شوگر ملز کے لیے انہوں نے غیر قانونی طور پر نالہ تعمیر کروایا۔

عدالت میں دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے اس نالے کی تعمیر سے قومی خزانے کو 21 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، لہٰذا دونوں ملزمان کو سزا دی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024