• KHI: Fajr 4:20am Sunrise 5:49am
  • LHR: Fajr 3:26am Sunrise 5:04am
  • ISB: Fajr 3:22am Sunrise 5:04am
  • KHI: Fajr 4:20am Sunrise 5:49am
  • LHR: Fajr 3:26am Sunrise 5:04am
  • ISB: Fajr 3:22am Sunrise 5:04am

لاہور: 9 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد میں ملوث میاں بیوی گرفتار

شائع February 14, 2024
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پولیس نے 9 سالہ گھریلو ملازمہ گلناز پر تشدد کرنے والے میاں بیوی کو حراست میں لے لیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق مالکن رباب نے چوری کا الزام لگا کر کمسن گھریلو ملازمہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمہ نے بچی پر آہنی راڈ اور پائپ سے تشدد کیا جس سے گلناز کی انگلی اور چہرہ متاثر ہوا، محلے داروں نے بچی کو تشدد زدہ حالت میں دیکھا تو پولیس کو اطلاع کردی۔

پولیس نے متاثرہ بچی کا میڈیکل کروا لیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق تشدد سے گلناز کے سر، چہرے اور انگلی پر چوٹیں آئی ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تشدد میں ملوث دونوں میاں بیوی کو حراست میں لے لیا ہے، تاہم بچی کو عارضی دیکھ بھال کےلیے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024