• KHI: Fajr 4:20am Sunrise 5:48am
  • LHR: Fajr 3:26am Sunrise 5:04am
  • ISB: Fajr 3:21am Sunrise 5:03am
  • KHI: Fajr 4:20am Sunrise 5:48am
  • LHR: Fajr 3:26am Sunrise 5:04am
  • ISB: Fajr 3:21am Sunrise 5:03am

انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی، بلوچستان بھر میں احتجاج، کوئٹہ دھرنا چھٹے روز میں داخل

شائع February 14, 2024
قومی شاہراہوں کی بندش سے مسافروں کو  مشکلات کا سامنا ہے جب کہ اشیائےخردونوش کی قلت بھی پیدا ہورہی ہے—فائل فوٹو: اسماعیل ساسولی
قومی شاہراہوں کی بندش سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے جب کہ اشیائےخردونوش کی قلت بھی پیدا ہورہی ہے—فائل فوٹو: اسماعیل ساسولی

8 فوروری 2024 کو ملک بھر میں ہونے عام انتخابات کے نتائج میں مبینہ ردوبدل کے خلاف بلوچستان میں 4 جماعتی اتحاد کا احتجاج جاری ہے جب کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھرنا چھٹے دن میں داخل ہوگیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پر مبنی 4 جماعتی اتحاد کی کال پر کل بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور مظاہرے کیے جائیں گے جب کہ ہفتہ کو کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ مبینہ دھاندلی کے خلاف کوئٹہ ڈیرہ غاذی خان، کوئٹہ ڈیرہ اسماعیل خان اور کوئٹہ چمن قومی شاہراہ بھی بند ہے، قومی شاہراہوں کی بندش سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے جب کہ اشیائےخور دونوش کی قلت بھی پیدا ہورہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024