• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

الیکشن کمیشن نے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

شائع February 15, 2024
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

الیکشن کمیشن آف پاکستان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 لاہور سے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) کے رہنما عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹفکیشن واپس لے لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا کی درخواست پر سماعت کی۔

ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ 12 فروری کا این اے 127 میں عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن میں زیر التوا سلمان اکرم راجا کی درخواست کو قانون کے مطابق سن کر فیصلہ کریں گے۔

ڈی جی لا الیکشن کمیشن بولے کہ غلطی الیکشن کمیشن سے ہوئی اس وجہ سے نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

عدالت عالیہ نے ڈی جی لا کے بیان کے بعد سلمان اکرم راجا کی درخواست نمٹا دی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024