• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ای سی ایل سے نام نکالنے کی شیخ رشید کی درخواست پر وفاق، وزارت داخلہ سے جواب طلب

شائع February 21, 2024
عدالت میں پیشی کے موقع پر شیخ رشید میڈیا سے گفتگو کیے بغیر ہی روانہ ہو گئے—فائل فوٹو: اے پی پی
عدالت میں پیشی کے موقع پر شیخ رشید میڈیا سے گفتگو کیے بغیر ہی روانہ ہو گئے—فائل فوٹو: اے پی پی

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے مقدمے میں وفاق اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کر دیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف مقدمے کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے کی۔

دوران سماعت شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نے شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی۔

درخواست گزار کی استدعا پر عدالت عالیہ نے وفاق اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 فروری تک جواب طلب کر لیا ہے۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر شیخ رشید میڈیا سے گفتگو کیے بغیر ہی روانہ ہو گئے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024