• KHI: Maghrib 7:26pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:50pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:05pm
  • KHI: Maghrib 7:26pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:50pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:05pm

ہمارے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں، میاں اسلم اقبال

شائع February 21, 2024
— فوٹو: ڈان
— فوٹو: ڈان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری کوئی فوٹیج موجود نہیں، مجھ پر بےشمار کیسز کیے گئے، پشاور ہائیکورٹ کا شکرگزار ہوں مجھے ضمانت ملی۔

اسلم اقبال نے کہا کہ 9 مئی واقعات میں ملوث میری کوئی ویڈیو یا فوٹیج دکھا دیں۔

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مجھ پر فائرنگ کرکےقتل کے الزامات لگائےگئے، انصاف کا بول بالا ہونا چاہیے۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے قبل ایک دوسرے کے خلاف اور الیکشن کے بعد ایک ہوجاتے ہیں، مزید کہا کہ کل رات ان کی شکلیں دیکھی تھیں، یہ وارداتیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم 2 آ رہی ہے، یہ پہلے ہی آزمائے ہوئے ہیں، مزید کہا کہ میٹرو بنا دی، کیا میٹرو کو چاٹنا ہے، عوام کے پاس روٹی کے پیسے نہیں۔

اسلم اقبال نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے فارم 45 کو فارم 47 سے تبدیل کردیا، 16 ماہ میں سب کچھ تباہ کردیا اب اور کیا کرنا ہے، انشااللہ موقع ملا تو ایوان میں ساری چیزیں سامنے لائیں گے۔

اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ آزاد امیدواروں کو کہا جا رہا ہےکہ ہمارے ساتھ آؤ گے تو تمہارا نوٹی فکیشن ہوگا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ (ن) لیگ نے کہا کہ شامل نہ ہوئے تو نوٹی فکیشن معطل کرادیں گے۔

اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں، ہم نےکارکردگی دکھائی تو عوام ووٹ دے گی، ورنہ نہیں دےگی۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024