• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سرکاری افسران کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم، تحقیقات کیلئے 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل

شائع February 21, 2024
جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے وزارت داخلہ کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی — فائل فوٹو
جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے وزارت داخلہ کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی — فائل فوٹو

وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن اور سرکاری افسران کے خلاف انتخابات کے دوران سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلانے والوں کے خلاف تحقیقات کے لیے 5 رکنی اعلیٰ سطح کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران شامل ہیں، گریڈ 20 کے پی ٹی اے اور نادرا کے افسران بھی کمیٹی میں شامل کیے گئے ہیں۔

جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے وزارت داخلہ کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے۔

جے آئی ٹی ذمہ داران کا تعین کرکے مقدمات کا اندراج اور مستقبل میں سدباب کے اقدامات تجویز کرے گی۔

تحقیقات کے دوران آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

سرکاری افسران کے خلاف پروپیگنڈا آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024