• KHI: Fajr 4:20am Sunrise 5:48am
  • LHR: Fajr 3:26am Sunrise 5:04am
  • ISB: Fajr 3:21am Sunrise 5:03am
  • KHI: Fajr 4:20am Sunrise 5:48am
  • LHR: Fajr 3:26am Sunrise 5:04am
  • ISB: Fajr 3:21am Sunrise 5:03am

پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر، وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

شائع February 22, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

پاک ایران گیس پائپ کی تعمیر کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دینے اور منصوبے کے آغاز کے لیے نگران وفاقی کابینہ نے توانائی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اس پیشرفت سے باخبر حکومتی ذرائع نے بتایا کہ نگران وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا جس میں پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر کے معاملے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اجلاس کی صدارت نگران وزیر توانائی محمد علی کریں گے اور پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

نگران حکومت حکومت ایران کی جانب سے اربوں ڈالرز کے جرمانے سے بچنے کے لیے اقدامات کررہی ہے اور اسی سلسلے میں پاکستان اپنی سرزمین پر80 کلومیٹر کی پائپ لائن بچھانا چاہتا ہے۔

منصوبے کے لیے فنڈز جی آئی ڈی سی سے فراہم کیے جائیں گے اور پائپ لائن بچھانے کا آغاز ایرانی سرحد سے گوادر تک کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 80کلومیٹر منصوبے پر 15 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور 80 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کے لیے ایک سال کا عرصہ درکار ہوگا۔

منصوبے کے تحت 80 کلومیٹر طویل حصے پر تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024