• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب، گورنر نے سمری پر دستخط کردیے

شائع February 22, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط کر دیے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق گورنر پنجاب کو لا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری ارسال کی گئی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے اسمبلی اجلاس کی سمری پر دستخط کر دیے، اعلامیے کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10بجے ہو گا، پنجاب اسمبلی اجلاس میں نو منتخب ارکان حلف لیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نو منتخب ارکان سے حلف لیں گے۔

ترجمان گورنر ہاؤس نے پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط کردیے گئے، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کل مورخہ 23 فروری کو صبح 10 بجے صوبائی اسمبلی کے چیمبرز میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی پہلی صوبائی اسمبلی ہے جس کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

اسمبلی سیکریٹریٹ نے کل کے اجلاس کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل صبح 9 بجے طلب

صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل صبح 9 بجے طلب کرلیا گیا جس کی صدارت پارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد رہنما مریم نواز کریں گی۔

پارٹی کی جانب سے تمام اس کے ارکان اسمبلی کو صبح 9 بجے پنجاب اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

دوسری جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے مخصوص نشستیں نہ ملنے پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ پر غور شروع کردیا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کی رائے ہے کہ حلف نہ لینے کی صورت میں ایوان نہ مکمل تصور ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024