• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

مبینہ دھاندلی، سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کا کل اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان

شائع February 23, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سندھ کی اپوزیشن جماعتوں نے کل اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا ہے جبکہ اپوزیشن اراکین کل حلف بھی نہیں اٹھائیں گے۔

کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما صفدر عباسی نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں واضح کیا پرامن احتجاج کو روکا گیا تو لائحہ عمل طے کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ نے واضح کیا دھاندلی پر چپ نہیں بیٹھیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا تھا مینڈیٹ پر ڈاکا پڑا، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں سیٹیں تقسیم کی گئیں۔

صوبائی اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جے یو آئی، مہاجر قومی موومنٹ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج میں شرکت کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024