• KHI: Maghrib 7:26pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:50pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:05pm
  • KHI: Maghrib 7:26pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:50pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:05pm

سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا

شائع February 25, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج صبح ہوگا، گزشتہ روز (24 فروری کو) 168 نومنتخب ارکان میں سے 147 نے حلف اٹھالیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے سندھ اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے ہوگا۔

سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی ہفتے کے روز وصول کیے گئے۔

جانچ پڑتال کے بعد درست امیدواروں کی حتمی فہرست اسمبلی کے نوٹس بورڈ پر چسپاں کر دی جائے گی۔

سلاٹس کے لیے ووٹنگ اتوار کی صبح 11 بجے شروع ہوگی۔

ایوان میں اکثریت رکھنے والی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سید اویس شاہ کو اسپیکر سندھ اسمبلی اور نوید انتھونی کو ڈپٹی اسپیکر نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سے صوبائی اسمبلی میں دوسری سب سے بڑی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے بھی صوفیہ شاہ کو سپیکر جبکہ راشد خان کو ڈپٹی سپیکر کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکے چناؤ کی تمام ترتیاریان مکمل کرلی گئیں ہیں، اس دوران جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے آزاد ارکان کاحلف لینے کا بھی امکان ہے۔

جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کا انتخاب اگلہ مرحلہ ہوگا جس کے لیے پیپلزپارٹی کی جانب سے مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے انتخابات ہوئے تھے جس کے تحت مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ملک احمد خان اسپیکر اور ظہیر اقبال ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024