• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیرکا جواز نہیں، ایوان صدر سازشوں کا گڑھ بن گیا ہے، عطا تارڑ

شائع February 26, 2024
رہنما مسلم لیگ(ن) عطا تارڑ— فائل فوٹو: ڈان نیوز
رہنما مسلم لیگ(ن) عطا تارڑ— فائل فوٹو: ڈان نیوز

مسلم لیگ(ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ ایوان صدر سازشوں کا گڑھ بن گیا ہے، قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیرکا کوئی جواز نہیں اور صدر مملکت نے ابھی تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا۔

عطا تارڑ نے لاہور میں نیوز کانفرنس نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے ہمیشہ جمہوریت، معیشت اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور عوام نے منافقت کی سیاست کو رد کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت ہمیشہ اپنے عہدے سے زیادتی کرتے چلے آئے ہیں اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیرکا کوئی جواز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایوان صدر سازشوں کا گڑھ بن گیا ہے، صدر مملکت نے ابھی تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا اور وہ جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے پی ٹی آئی کارکن بنے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عارف علوی تمام فیصلے بطور صدر نہیں بلکہ ایک سیاسی جماعت کے کارکن کے طور پر کررہے ہیں۔

مسلم لیگ(ن) کے رہنما نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کامیاب ارکان کے نوٹیفکیشن جاری ہوچکے ہیں اور 21روز تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہ ہو تو اسپیکر خود بلالیتا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ صدر مملکت نے کبھی اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی، انہوں نے اپنے بیٹے کے کاروبار کے لیے ایم او یو سائن کیا اور بیٹے کو منافع پہنچانے کے لیے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024