• KHI: Maghrib 7:26pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:50pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:05pm
  • KHI: Maghrib 7:26pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:50pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:05pm

امریکا کا پاکستان میں مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات جلد مکمل کرنے پر زور

شائع February 27, 2024
—فائل فوٹو: اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ویب سائٹ
—فائل فوٹو: اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ویب سائٹ

امریکا نے پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات جلد مکمل کرنے پر زور دیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ رپورٹ کردہ انتخابی بےضابطگیوں کی تحقیقات جلد از جلد مکمل ہونی چاہیے۔

پاکستان میں نئی حکومت بننے سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ نئی حکومت کی تشکیل پاکستانی قیادت کے زیر عمل ہے اور امریکا اس میں فریق نہیں، یہ ایسی چیز نہیں کہ وہ اس پر تبصرہ کریں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ وہ حکومت کو اس انداز میں آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں جو پاکستانی عوام کی مرضی کی عکاسی کرے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پاک-ایران گیس پائپ لائن سے متعلق سوال پر تبصرے سے گریز کیا۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024