• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

اے ایس پی شہر بانو نقوی کو سعودی شاہی مہمان بننے کی دعوت

شائع March 1, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

لاہور میں مشتعل ہجوم کے درمیان خاتون کی جان بچانے والی خاتون پولیس افسراسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس شہربانو نقوی کو پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے شاہی مہمان کی حیثیت سے سعودی عرب کا دورہ کرنے کی دعوت دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی اے ایس پی شہر بانق نقوی سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران سعودی سفیر نے اے ایس پی شہر بانو کی بہادری کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کو ایسی بہادر پولیس خواتین کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اے ایس پی شہر بانو کو بطور شاہی مہمان دورہ سعودی عرب کی دعوت بھی دی۔

یاد رہے کہ 25 فروری کو صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے کاروباری علاقے اچھرہ میں عربی حروف تہجی والا لباس پہننے پر مشتعل ہجوم نے خاتون پر توہین مذہب کا الزام لگایا، خاتون پولیس افسر کی بروقت کارروائی نے صورتحال کو نہ صرف بگڑنے سے بچایا بلکہ خاتون کو بھی مشتعل ہجوم سے بحفاظت نکال لیا تھا۔

پولیس کے مطابق خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ شاپنگ کرنے گئی تھی، خاتون نے ایک لباس پہنا ہوا تھا جس میں کچھ عربی حروف تہجی لکھے ہوئے تھے جس پر لوگوں نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور خاتون سے فوری طور پر لباس کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس صورتحال میں پنجاب پولیس کی خاتون پولیس آفیسر اے ایس پی گلبرگ شہر بانو نقوی 15 ہیلپ لائن کی کال پر جائے وقوع پہنچیں، ان کی جانب سے بروقت کارروائی نے صورتحال کو نہ صرف بگڑنے سے بچایا بلکہ خاتون کو بھی مشتعل ہجوم سے بحفاظت باہر نکال لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024