• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

مردان: نامعلوم افراد کا حملہ، پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار زخمی

شائع March 5, 2024
خالد خان نے مزید کہا کہ پولیس واقعے کے فوراً بعد جائے وقوع پر پہنچی اور سرچ آپریشن جاری ہے — فائل فوٹو: عبداللہ زہری
خالد خان نے مزید کہا کہ پولیس واقعے کے فوراً بعد جائے وقوع پر پہنچی اور سرچ آپریشن جاری ہے — فائل فوٹو: عبداللہ زہری

خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے پیر صدی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

صدر سرکل کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) خالد خان کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے زخمی پولیس اہلکار کی شناخت زوہار قیوم کے نام سے کی۔

انہوں نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیو ورکرز صوبے میں جاری پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے حصے کے طور پر قطرے پلانے کے لیے ایک گھر میں داخل ہونے والے تھے۔

خالد خان نے مزید کہا کہ پولیس واقعے کے فوراً بعد جائے وقوع پر پہنچی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

دریں اثنا ضلعی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر عمران خان یوسفزئی نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکار کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا اور بعد ازاں مزید علاج کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس ریفر کردیا گیا۔

آج کا حملہ مردان کی ہی تحصیل کاٹلنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار کے شہید اور 3 کے زخمی ہونے کے ایک ہفتے بعد ہوا ہے۔

جنوری میں خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم حملہ آوروں کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیو ورکر جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔

اسی ماہ باجوڑ اور شمالی وزیرستان کے اضلاع میں دہشت گردی کی دو کارروائیوں میں 6 پولیس اہلکاروں اور ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ تحصیل ماموند میں پولیو کے قطرے پلانے والے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024