• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

’8 فروری کے الیکشن کا معیار 2018 کے عام انتخابات سے بھی خراب تھا‘

شائع March 6, 2024
رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن عبوری نتائج کی ترسیل، استحکام اور اعلان میں تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کرے—فائل فوٹو
رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن عبوری نتائج کی ترسیل، استحکام اور اعلان میں تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کرے—فائل فوٹو

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے معیار کا جائزہ لیتے ہوئے اسے عام انتخابات 2018 سے زیاد خراب قرار دیا ہے۔

الیکشن سے متعلق پلڈاٹ نے اپنی جائزہ رپورٹ میں کہا کہ حالیہ عام انتخابات میں سب سے کم منصفانہ اسکور ریکارڈ کیا گیا، انتخابات کے شیڈول میں تاخیر، سیاسی جبر، نگران حکومت کی جانبداری دیکھی گئی۔

جائزہ رپورٹ میں کہا گیا کہ پولنگ کے دن موبائل، انٹرنیٹ سروسز معطل کی گئیں جس کی وجہ سے انتخابی عمل میں شرکت کے لیے عوام کو مشکلات ہوئیں۔

اس میں کہا گیا کہ موبائل، انٹرنیٹ سروسز معطل کر کے الیکشن منیجمنٹ سسٹم پر بھی سمجھوتہ کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولنگ ڈے کا مرحلہ، ووٹنگ، پولنگ عملے کی کارکردگی اور پولنگ اسٹیشنز کا معیار 2018 کے عام انتخابات کے مقابلے میں زیادہ خراب تھا۔

رپورٹ کے مطابق فارم 45 اور 47 میں بڑے پیمانے پر فرق کے الزامات نے بھی انتخابی ساکھ پر خدشات کو بڑھایا، رپورٹ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر نتائج سے متعلق فارم کی اشاعت میں تاخیر سے الیکشن کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن عبوری نتائج کی ترسیل، استحکام اور اعلان میں تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کرے۔

رپورٹ میں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ بھی اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس ) میں خرابی اور ووٹوں کی گنتی کے عمل سے متعلق شکایات کے باعث تجزیہ کاروں نے 2013 کے انتخابات کا معیار 2018 کے انتخابات سے بہتر قرار دیا تھا۔

پلڈاٹ نے کہا تھا کہ 2018 میں انتخابات کا معیار 51.79 فیصد تھا جو 2013 کے انتخابات کے 56.76 فیصد کے مقابلے میں 5 فیصد کم تھا۔

پلڈاٹ کی جانب سے 2018 انتخابات کے معیار کو جانچنے کے لیے 4 وسیع معاملات، جن میں انتخابات سے پہلے کا مرحلہ، پولنگ، ووٹوں کی گنتی، نتائج کی منتقلی اور انتخابات کے بعد کا مرحلہ شامل تھا، کے تحت 39 امور یا پیرامیٹر کا جائزہ لیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024