• KHI: Maghrib 7:26pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:50pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:05pm
  • KHI: Maghrib 7:26pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:50pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:05pm

محسن نقوی کا آزاد حیثیت سے سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ

شائع March 8, 2024
اس پیش رفت کی تصدیق محسن نقوی کے قریبی ذرائع نے کی ہے—فائل فوٹو: ایکس
اس پیش رفت کی تصدیق محسن نقوی کے قریبی ذرائع نے کی ہے—فائل فوٹو: ایکس

سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے موجودہ چیئرمین محسن نقوی آزاد حیثیت سے ملک کے ایوان بالا سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے۔

ڈان نیوز کی خبر کے مطابق اس پیش رفت کی تصدیق محسن نقوی کے قریبی ذرائع نے کی ہے۔

قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ محسن نقوی کسی بھی جماعت کے امیدوار نہیں ہوں گے، وہ آزاد حیثیت سے سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سینیٹر منتخب ہونے کے بعد محسن نقوی کو وفاق میں اہم ترین وزارت ملنے کا امکان ہے جب کہ وہ چیئرمین پی سی بی کا عہدہ بھی برقرار رکھیں گے۔

واضح رہے کہ محسن نقوی موجودہ حکومت قائم ہونے سے قبل نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر فائز تھے جب کہ وہ اس وقت چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ محسن نقوی کو 3 برس کے لیے چیئرمین پی سی بی منتخب ہوئے تھے، ان کا انتخاب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے دوران ہوا، پی سی بی بورڈ آف گورنر میں شامل مصطفیٰ رمدے اور محسن نقوی مدِمقابل تھے، تاہم مصطفیٰ رمدے نے بھی محسن نقوی کے حق میں ووٹ دیا تھا ۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024