• KHI: Zuhr 12:35pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:36pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 4:42pm
  • KHI: Zuhr 12:35pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:36pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 4:42pm

مقامی سطح پر تیار کردہ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کردیا گیا

شائع March 8, 2024
ذرائع کے مطابق فیصلے کے تحت ایف بی آر کو 4 ارب روپے سے زائد کی آمدنی ہوگی — فائل فوٹو: رائٹرز
ذرائع کے مطابق فیصلے کے تحت ایف بی آر کو 4 ارب روپے سے زائد کی آمدنی ہوگی — فائل فوٹو: رائٹرز

مقامی سطح پر تیار کردہ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کردیا گیا ہے اور وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس میں اضافےکا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مقامی سطح پرتیار گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 18 سے بڑھا کر 25 فیصد کردیا گیا ہے۔

سیلز ٹیکس میں اضافے کا اطلاق 1400 سی سی سے زائد گاڑیوں پر ہوگا اور 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی بڑی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس لاگو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق فیصلے کے تحت ایف بی آر کو 4 ارب روپے سے زائد کی آمدنی ہوگی۔

گاڑیوں پر 25 فیصد سیلز ٹیکس کو آئندہ بجٹ میں بھی برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔

سیلز ٹیکس عائد ہونے سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اپریل 2025
کارٹون : 3 اپریل 2025