• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال، مزید برسات کی پیشگوئی

شائع March 9, 2024
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی، عمان میں بھی طوفانی ہواؤں اور موسلادھار بارش نے شہریوں کو گھروں میں محصور کردیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ابو ظبی، فجیرا اور العین میں موسلادھار بارشوں کے بعد اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا، خراب موسم کے باعث ابوظبی میں تمام پارکس کو بند کردیا گیا۔

’خلیج ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رات بھر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے ابوظبی، دبئی، شارجہ، راس الخیمہ اور عجمان میں علیحدہ علیحدہ شدت کے ساتھ بارش ریکارڈ کی۔

دبئی میں آج صبح گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔

حکام کی جانب سے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی تاکید کے بعد بھی کچھ رہائشیوں کو خراب موسم کے دوران چھتریاں تھامے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔

محکمہ موسمیات نے متحدہ عرب امارات میں آج بھی شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

دوسری جانب عمان میں بھی موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی، سڑکوں پر ٹریفک کا نظام متاثر رہا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024