• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

پنجاب حکومت کا اسموگ سے نمٹنے کیلئے منصوبہ ترتیب

شائع March 10, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

پنجاب کی نئی حکومت نے صوبے کو اسموگ سے پاک بنانے اور ڈسپوزایبل پلاسٹک بیگز کے استعمال کو ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب، جن کے پاس ماحولیات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کا چارج ہے، نے ایکشن پلان تیار کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کی۔

ماحولیات اور جنگلی حیات کے محکموں کے سیکرٹریز اور فشریز کے ڈی جی کو اسموگ کے خاتمے سے متعلق اقدامات پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب بالخصوص لاہور میں فضائی آلودگی سے نمٹنے اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایکشن پلان نجی شعبے کے ساتھ مل کر بنایا جائے گا۔

صوبائی حکومت اور نجی اداروں کے درمیان رابطہ کاری کے لیے ’ماحولیات کی مشاورتی کونسل‘ بھی قائم کی گئی ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ پلاسٹک اور اس کے منفی ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت پہلے ہی شروع کر دی گئی ہے۔

اجلاس نے پنجاب میں آبادی اور جغرافیائی تقسیم سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے ’زولوجیکل سروے‘ کی بھی منظوری دی گئی۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی، جنگلات اور جنگلی حیات کے موضوعات کو پرائمری اور سیکنڈری سطح پر نصاب میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی سطحوں پر ماحولیاتی تبدیلیوں پر توجہ مرکوز کرنے والے ڈگری پروگرام متعارف کرائے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024