• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

دورنِ احتجاج فائرنگ کیس: پشاور ہائیکورٹ نے محسن داوڑ کو 21 مارچ تک ضمانت دیدی

شائع March 11, 2024
محسن داوڑ —فائل فوٹو:
محسن داوڑ —فائل فوٹو:

پشاور ہائی کورٹ نے دورنِ احتجاج فائرنگ کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) محسن داوڑ کو 21 مارچ تک ضمانت دے دی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں محسن داوڑ کی درخواستِ ضمانت پر جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار شاہ نے سماعت کی۔

محسن داوڑ کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے انہیں 21 مارچ تک ضمانت دے دی۔

یاد رہے کہ محسن داوڑ نے 10 فروری کو میران شاہ میں انتخابی نتائج میں تاخیر پر احتجاج کیا تھا، احتجاج کے دوران فائرنگ سے محسن داوڑ سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس اور مظاہرین نے ایک دوسرے پر فائرنگ میں پہل کا الزام عائد کیا تھا، محسن داوڑ و دیگر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

عام انتخابات میں محسن داوڑ قومی اسمبلی کے حلقہ اے این 40 پر امیدوار تھے، جس کے نتائج احتجاج سے کچھ دیر بعد ہی جاری کردیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024