• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، دورے کی دعوت

شائع March 11, 2024
وزیر اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو: اے پی پی
وزیر اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو: اے پی پی

سعودی سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کر کے انہیں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات شہباز شریف نے آج وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کر کے انہیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

سعودی سفیر نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد سلمان کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام شہباز شریف تک پہنچایا جس پر وزیراعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ منصب سنبھالنے کے بعد پہلی ملاقات سعودی سفیر سے کی اور روڈ ٹو مکہ منصوبے کا دائرہ کار بڑھانے پر سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنا ترجیح ہے۔

سفیر نواز بن سعید نے وزیراعظم شہبازشریف کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے سعودی قیادت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے قابل اعتماد پارٹنر رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024