• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

وفاقی کابینہ ارکان کو قلمدان تفویض، اسحٰق ڈار وزیر خارجہ، محسن نقوی وزیر داخلہ مقرر

شائع March 12, 2024
— فوٹو: پی آئی ڈی
— فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نے آج حلف اٹھانے والے وفاقی وزرا کو قلم دان دینے کی منظوری دے دی ہے، اس سلسلے میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹی فیکشن جاری کرے گا۔

’ڈان نیوز‘ خواجہ آصف کو وزارت دفاع، عبدالعلیم خان کو نجکاری، اسحٰق ڈار کو خارجہ امور، احسن اقبال کو وزیر منصوبہ بندی، رانا تنویر کوصنعت و پیداوار، چوہدری سالک کو سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت سونپی گئی ہے۔

اس کے علاوہ جام کمال کوکامرس کی وزارت، امیر مقام کو سیفران، سردار اویس کو ریلوے، عطا تارڑ کو وزارت اطلاعات، خالد مقبول صدیقی کو سائنس و ٹکنالوجی، قیصر شیخ کو میری ٹائم امور، ریاض پیر زادہ کو ہاؤسنگ جب کہ مصدق ملک کو پیٹرولیم اور توانائی کا اضافی قلم دان تفویص کیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ احد چیمہ کو اقتصادی امور اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا اضافی چارج سونپا گیا ہے جب کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔

وزارت خزانہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا گیا کہ ایوان صدر میں عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد محمد اورنگزیب نے وزیر خزانہ کی ذمے داریاں سنبھال لیں۔

واضح رہے کہ آج ہی وفاقی کابینہ نے حلاف اٹھایا تھا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے 19 رکنی وفاقی کابینہ سے حلف لیا تھا، تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر رکن اسمبلی نے بھی شرکت کی تھی۔

13 ارکان قومی اسمبلی اور 2 سینیٹرز کو وفاقی کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ 3 غیر منتخب افراد کو بھی وفاقی کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

غیر منتخب ارکان میں محمد اورنگزیب، محسن نقوی اور احد چیمہ شامل ہیں، یعنی ان ارکان کو کابینہ کا حصہ رہنے کے لیے اگلے چھ ماہ میں قومی اسمبلی یا سینیٹ کا رکن منتخب ہونا لازمی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024