• KHI: Maghrib 7:26pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:50pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:05pm
  • KHI: Maghrib 7:26pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:50pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:05pm

پیپلزپارٹی کی قیادت نے سندھ کابینہ کا فیصلہ کرلیا

شائع March 12, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

پیپلزپارٹی کی قیادت نے سندھ کابینہ کے لیے ناموں کا فیصلہ کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ناصر حسین شاہ وزیراطلاعات، شرجیل میمن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ٹرانسپورٹ، سردار شاہ تعلیم اور معدنیات، ذوالفقار شاہ وزیر ثقافت اور جام خان شورو وزیرآب پاشی ہوں گے۔

اسی طرح عذرا پیچوہو کو صحت، محمد بخش مہر کو اینٹی کرپشن اور اسپورٹس، سعید غنی کو بلدیات اور پبلک ہیلتھ جبکہ علی حسن زرداری کو جیل خانہ جات کے قلمدان دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 27 فروری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مراد علی شاہ نے لگاتار تیسری مرتبہ وزیر اعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور وہ سندھ کے 38ویں وزیر اعلیٰ بن گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024