• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے اخراجات کم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

شائع March 13, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کی تشکیل کا باظابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی 7 رکنی ممبران پر مشتمل ہو گی اور سرکاری اخراجات میں کمی لانے کے لیے عملی منصوبہ پیش کرے گی، کمیٹی اپنی رپورٹ ایک ہفتہ کے اندر وزیراعظم کے سامنے پیش کرے گی۔

اس مین مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے ہوں گے تاہم کمیٹی ممبران میں سیکریٹری کابینہ ڈویژن، سیکریٹری فنانس ڈویژن، سیکریٹری راشد محمود لنگڑیال بھی شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم، ڈاکٹر محمد نوید افتخار بھی کمیٹی کے ممبران ہوں گے، کمیٹی اخراجات میں کمی لانے کے لیے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی آر اوز) طے کرے گی اور فنانس ڈویژن کی قومی کفایت شعاری رپورٹ کا جائزہ لے گی۔

اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ کمیٹی کا مقصد ادارہ جاتی اصلاحات اور وفاقی حکومت کا حجم کم کرنا ہوگا، کمیٹی حکمت عملی طے کرکے عملدر آمد کا منصوبہ بنائے گی،کمیٹی اخراجات کو کم کرنے کے لیے پینشن اسکیم، پی ایس ڈی پی یا دوسری تجاویز بھی دے گی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ضرورت پڑنے پر سرکاری یا نجی شعبے کے کسی بھی شخص کی مدد لے سکے گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024