• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

بجلی 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست

شائع March 19, 2024
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کمپنیاں معاملات سیدھے کر لیں اور اپنی نا اہلی کی سزاعوام کو نہ دیں—فائل فوٹو: ڈان نیوز
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کمپنیاں معاملات سیدھے کر لیں اور اپنی نا اہلی کی سزاعوام کو نہ دیں—فائل فوٹو: ڈان نیوز

بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کی درخواست جمع کرادی گئی۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست سینٹرل پاورپرچیزنگ اتھارٹی (سی پی اے) کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرائی گئی ہے۔

نیپرا بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر 28 مارچ کو سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ فروری میں بجلی مہنگی کرنے کی ایک درخواست پر سماعت کے دوران نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے ریمارکس دیے تھے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر تشویش ہے، اپنے ضمیر کو جواب دیناہے اور عوام کو بھی۔

چیئرمین نیپرا نےجنوری کی بھاری فیول ایڈجسٹمنٹ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پاور سیکٹر میں صارفین کی کوئی آواز نہیں ہے، جب7 روپے 13 پیسے کی درخواست آئی تو حیران تھا، ہم نے بھی اپنے ضمیر کا سامنا کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر میں احتساب کا کوئی میکنزم ہونا چاہیے، نیپرا سیکشن 27 کے تحت سارے معاملات کی تحقیقات کرے گا، آج جو ہیجانی کیفیت پیدا کی گئی، یہ آسان نہیں-

چیئرمین نیپرا وسیم مختار کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر تشویش ہے، اپنے ضمیر کو جواب دینا ہے اور عوام کو بھی-

ان کا کہنا تھا کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت تو اب بجلی مہنگی ہونی نہیں چاہیے تھی، آپ ڈالر ایکسچینج ریٹ دیکھ لیں اورفیول کی قیمتیں دیکھ لیں، اتھارٹی کو بھی کو محفوط راستہ دیں، اب تو ہم تھک چکے-

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کمپنیاں معاملات سیدھے کر لیں اور اپنی نا اہلی کی سزاعوام کو نہ دیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024