• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

وزیرخزانہ سے چینی سفیر کی ملاقات، اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

شائع March 20, 2024
—فوٹو: ایکس
—فوٹو: ایکس

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے چین کے سفیر زیانگ ڈونگ نے ملاقات کی ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ملاقات دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور دوطرفہ تعلقات سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چین کے سفیر نے محمد اورنگزیب کو وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات کے طور پر تقرری پر انہیں مبارکباد پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیر خزانہ نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے لیے بے مثال تعاون خاص طور پر سیف ڈپازٹس کے رول اوور اور تجارتی قرضوں کی ری فنانسنگ پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا جس نے پاکستان کے معاشی استحکام میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے پاکستان کی ترقی کی حکمت عملی اور مجموعی اقتصادی بحالی میں پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی بنیادی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں فریقین نے صنعتی زونز، زراعت، معدنیات اور کان کنی کے علاوہ قابل تجدید توانائی سمیت مختلف شعبوں میں اپنے تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنمائوں نے سی پیک کے پہلے مرحلے میں حاصل ہونے والے فوائد پر توجہ مرکوز کرنے سے بھی اتفاق کیا۔

فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا اور بڑھانے کے لیے قریبی تعاون کی خواہش کا اعادہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024