• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

اسٹاک ایکسیچنج میں تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل، انڈیکس میں 314 پوائنٹس کی تنزلی

شائع March 21, 2024
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان مندی میں تبدیل ہو گیا، صبح 10 بجے بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 316 پوائنٹس اضافے سے 66 ہزار کی سطح بحال ہو گئی تھی، تاہم کاروبار کا اختتام 314 پوائنٹس کی تنزلی پر ہوا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10بج کر 8 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 0.48 فیصد یا 316 پوائنٹس اضافے کے بعد 66 ہزار 48 تک جاپہنچا تھا۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 314 پوائنٹس یا 0.48 فیصد تنزلی کے بعد 65 ہزار 417 پر آگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان عملے کی سطح پر معاہدہ طے پانے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 229 پوائنٹس اضافے کے بعد 65 ہزار 731 پر پہنچ گیا تھا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے اس مثبت رفتار کو انشورنس سیکٹر کی جانب سے کل کی گئی زبردست خریداری کو قرار دیا تھا ، انہوں نے مزید کہا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدے سے مثبت رجحان کو فروغ دینے میں مدد ملی۔

چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے مشاہدہ کیا تھا کہ مثبت رفتار توقعات کے مطابق تھی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ نئے وزیر خزانہ کی تقرری اور تمام اہداف کی تکمیل کے بعد مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے افراد آئی ایم ایف کے ساتھ ہموار جائزے کی توقع کر رہے تھے۔

14 مارچ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز سے جاری مندی کے بعد زبردست تیزی کا رجحان رہا تھا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1015 پوائنٹس اضافے کے بعد 65 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024