• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

بجلی صارفین پر 967 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

شائع March 22, 2024
— فائل : کینوا
— فائل : کینوا

بجلی صارفین پر 967 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے 6 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواستیں نیپرا میں جمع کرادیں، جس کی سماعت 2 اپریل کو ہوگی۔

درخواستیں مالی سال 25-2024 کی ریونیو ضروریات کی مد میں دائر کی گئیں، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) جانب سے 376 ارب، ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے 160 ارب روپے، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے 236 ارب وصول کرنے کے لیے درخواست دی ہے۔

اسی طرح ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) نے 92 ارب روپے، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے 67 ارب روپے اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) نے 35 ارب 70 کروڑ روپے وصولی کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

واضح رہے کہ 19 مارچ کو بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کی درخواست جمع کرائی گئی تھیں۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست سینٹرل پاورپرچیزنگ اتھارٹی (سی پی اے) کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرائی گئی تھی، نیپرا بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر 28 مارچ کو سماعت کرے گا۔

گزشتہ روز حکومت نے ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں بجلی و گیس چوری میں ملوث افرادکےخلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت دی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بجلی وگیس چوروں کےخلاف کریک ڈاؤن کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو خصوصی ٹاسک دے دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024