• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

صدر مملکت کا پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران کیلئے ملٹری ایوارڈز کا اعلان

شائع March 23, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران اور جوانوں کے لیے ملٹری ایوارڈز کا اعلان کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسروں اور جوانوں کو ملٹری ایوارڈز دینے کا اعلان کر دیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ صدر مملکت نے فوجی افسران اور جوانوں میں ایک کو ستارہ بسالت، 135 کو تمغہ بسالت، 45 کو امتیازی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 148 جوانوں کو چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی کارڈز، 23 کو ہلال امتیاز (ملٹری)، 109 کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 137 کو تمغہ امتیاز (ملٹری) دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ اسپیشل سروسز گروپ کے سپاہی اسرار محمد کو ستارہ بسالت سے نوازا جائے گا۔

آج پاکستان بھر میں یومِ پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا، مساجد میں وطن عزیز کی سالمیت اور ترقی وخوشحالی کی دعائیں کی گئیں۔

تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سمیت ملکی وغیرملکی شخصیات نے شرکت کی ہے۔

سعودی عرب کےوزیردفاع شہزادہ خالدبن سلمان بن عبدالعزیزالسعود پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024