• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اسٹاک ایکسچینج میں 618 پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس 67 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر

شائع March 28, 2024
— فائل: کینوا
— فائل: کینوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان برقرار ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 594 پوائنٹس اضافے کے بعد 67 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 594 پوائنٹس یا 0.89 فیصد بڑھ کر 67 ہزار 142 پر پہنچ گیا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے بتایا کہ مارکیٹ میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور کے ایس ای-100 انڈیکس نے 67 ہزار کی حد عبور کر لی۔

ان کا کہنا تھا کہ نجکاری اور آئی ایم ایف کے حوالے سے مثبت خبریں مل رہی ہیں جبکہ بیرونی اور مقامی اداروں کی جانب سے خریداری کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 641 پوائنٹس فیصد اضافے کے بعد 66 ہزار 547 کی تاریخی بُلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

اس سے قبل 12 دسمبر 2023 کو کے ایس ای-100 انڈیکس 66 ہزار 426 پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے بتایا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے ’اچھی پیش رفت‘ ہوئی ہے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ممکنہ نئے معاہدے سے مارکیٹ میں بہتر آنے میں مدد ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ بینچ مارک انڈیکس ایک بار پھر تاریخ کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، جو دسمبر میں بُلند ترین سطح 66 ہزار 427 پر بند ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی مارکیٹ گزشتہ 6 مہینوں میں سب سے زیادہ اضافے کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی مارکیٹ ہے۔

نیکسٹ کیپیٹل لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ریسرچ شہاب فاروق نے انڈیکس میں اضافے کو کلی معاشی منظرنامے پر ’مثبت پیش رفت‘ کو قرار دیا، جس میں پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں پیش رفت اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے آگے بڑھنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024