• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پنجاب: 10 ہزار ڈالر تاوان کی خاطر اغوا ہونے والا 7 سالہ بچہ بازیاب

شائع March 28, 2024
فوٹو:شٹر اسٹاک
فوٹو:شٹر اسٹاک

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے 10 ہزار ڈالر تاوان کی خاطر اغوا ہونے والے 7 سالہ بچے کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے 7 سالہ عیسیٰ کے اغوا میں ملوث ملزمان ماں اور بیٹے کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان نے عیسیٰ کی بازیابی کے لیے 10 ہزار ڈالر کا مطالبہ کیا تھا اور ملزمان نے 5 ہزار ڈالر بیرون ملک کے اکاؤنٹ میں موصول بھی کرلیے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم کاظم کو ڈیجیٹل کرنسی میں 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا تھا اور اس نقصان پورا کرنے کے لیے کاظم اوراس کی ماں نے بچے کو اغوا کیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 24 مارچ بلوچستان کے علاقے دکی کول فیلڈ میں مسلح افراد نے جمعہ کی رات 3 کان کنوں کو اغوا کر لیا۔

حکام نے بتایا کہ کان کنوں کی شناخت جوہر خان اسحٰق زئی، شاہ خان اور باچا خان یوسفزئی کے نام سے ہوئی ہے اور ان میں سے 2 کا تعلق سوات کے علاقے شانگلہ سے ہے جبکہ تیسرے کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

لیویز فورس کی بھاری نفری اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور مسلح افراد سے مزاحمت کی تاہم فائرنگ کے تبادلے میں اغوا کار کان کنوں کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024