• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

’آج میں وزیراعظم ہوں‘، سوشل میڈیا اسٹار شیراز کی شہباز شریف سے ملاقات

شائع March 29, 2024
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس میں پاکستان کے سب سے کم عمر ولاگر اور سوشل میڈیا اسٹار محمد شیراز نے اپنی بہن مُسکان کے ہمراہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے سب کی توجہ اپنی جانب کرلی۔

گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو کے خوبصورت علاقے سے تعلق رکھنے والے شیراز نے یوٹیوب پر اپنی روزمرہ کی زندگی اور اپنے علاقے کی خوبصورت ثقافت دنیا کو دکھا کر بہت کم عرصے میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔

محمد شیراز، جو پہلی جماعت کا طالب علم ہے، کی ولاگنگ کو پاکستان سمیت بھارت میں بھی بے پناہ پسند کیا جاتا ہے۔

اپنے چینل پر اپ لوڈ کی گئی ایک حالیہ ویڈیو میں شیراز نے پرجوش انداز میں وزیر اعظم ہاؤس کے دورے کے بارے میں بتایا اور شہباز شریف سے ملاقات کا آنکھوں دیکھا احوال سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

وہ اپنی ویڈیو میں وزیراعظم کو پیار سے ’شہباز انکل‘ کہہ کر مخاطب کر رہے تھے۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے شیراز اور مسکان کا پرتپاک استقبال کیا، اس دوران زیراطلاعات اور (ن) لیگی رہنماؤں نے بھی انہیں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ننھے ولاگر کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا تو شیراز نے معصومیت سے کہا کہ آج وہ وزیراعظم ہے، جس سے وزیر اعظم سمیت وہاں موجود لوگ ہنس پڑے۔

ننھے یوٹیوبر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ وزیراعظم بہت اچھے ہیں ان سے مل کر بہت خوشی ہوئی انہوں نے ہمارے علاقے میں اسکول اور ہسپتال بنانے کا کہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شیراز سے ملاقات کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ شیراز اور مسکان کو وزیراعظم ہاؤس میں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، ان کا پاکستان سے امریکا تک کا سفر، جہاں گوگل نے انہیں مدعو کیا ہے، انتہائی متاثر کن سفر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024