• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

روس کا ملک میں دھماکے کی بڑی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ، 3 دہشت گرد گرفتار

شائع March 30, 2024
فائل فوٹو: اے پی
فائل فوٹو: اے پی

روس کی خفیہ سروس نے ’وسطی ایشیائی ملک‘ سے 3 مشتبہ دہشت گردوں کو پکڑ کر ملک میں دھماکے کی بڑی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روسی خفیہ سروس ایف ایس بی نے ملزمان سے آئی ای ڈی، کیمیائی مواد اور تباہی پھیلانے والے مادے قبضے میں لے لیے، ملزمان نے بم میں استعمال کرنے کے لیے ایک کلو گرام کیلیں خریدی تھیں۔

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ تینوں افراد استاورپول علاقے کے پُرہجوم حصے میں بم دھماکا کرنے کی تیاری کررہے تھے۔

دوسری جانب ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کے الزام میں تاجکستان سے مزید 9 افراد گرفتار کرلئے گئے جبکہ روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے دعویٰ کیا ماسکو حملے کے ملزمان نے دوران تفتیش کہا ہے کہ انہیں یوکرین پہنچنے پرانعام دیے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 22 مارچ کی رات 4 مسلح افراد نے ماسکو میں واقع کروکس سٹی ہال پر دھاوا بول دیا تھا۔

حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کے بعد آگ بھی لگائی جس نے کنسرٹ کے ہال کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔

روسی حکام نے بتایا کہ حملے میں اب تک 140 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ حملے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی دہشت گرد تنظیم داعش نے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا تھا کہ انھوں نے رواں ماہ کے شروع میں روس کو حملے کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024