• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ساحر علی بگا نے راحت فتح علی خان سے تلخ کلامی کی وجہ بتا دی

شائع April 3, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

گلوکار ساحر علی بگا نے نامور موسیقار راحت فتح علی خان کو ’منافق‘ کہنے اور ان کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرنے کی وجہ بتادی۔

ساحر علی بگا نے فیس بک پر تفصیلی نوٹ لکھا، گلوکار نے لکھا کہ وہ ایک کمپوزر ہیں جس پر انہیں فخر ہے، ساتھ ہی انہوں نے تسلیم کیا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ راحت فتح علی خان پاکستان کا بہترین ٹیلنٹ ہیں۔‘

ساحر علی بگا نے لکھا کہ انہوں نے ہمیشہ کوشش کی کہ پاکستان کا ٹیلنٹ دنیا تک پہنچائیں اور اس کے لیےیوسف صلاح الدین صاحب نے ان کی مدد کی اور کئی باصلاحیت لوگوں کو اسٹار بنایا۔

گلوکار نے مزید لکھا کہ انہوں نے ’ضروری تھا‘ کے نام سے ایک گانا تخلیق کیا تھا، یہ وہ گانا ہے جس کے بارے میں انہیں خود یقین نہیں تھا کہ یہ پاکستان میوزک انڈسٹری کا ایک تاریخی گانا بنے گا، آج یہ گانا پاکستانی میوزک انڈسٹری اور پاکستانی کانٹینٹ کے لحاظ سے سرِفہرست ہے۔

ساحر علی بگا نے لکھا کہ اس گانے کے ایک تخلیق کار کے طور پر اگر انہیں ان کا حق دیا جائے تو اس پروجیکٹ کے ہیرو راحت فتح خان ہی انہیں کریڈٹ دے سکتے ہیں لیکن کسی وجہ سے وہ نہیں دے رہے۔

گلوکار نے لکھا کہ راحت فتح علی خان کو وضاحت دینی چاہیے کہ وہ ’ضروری تھا‘ کی کامیابی کا کریڈٹ انہیں کیوں نہیں دے رہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اگر میں نے کسی کو منافق کہا ہے تو میں نے ہر اس شخص کو منافق کہا ہے جو حق کو چھپانا چاہتا ہے اور کسی کا حق مارنے کی کوشش کرتا ہے‘۔

گلوکار نے لکھا کہ اللّٰہ نے راحت فتح علی خان کو اچھی صلاحیتوں سے نوازا ہے، وہ مجھے انسانیت کے ناطے میرا حق دیں۔

ساحر علی بگا نے یہ بھی لکھا کہ یوٹیوب پر کئی ثبوت ہیں جہاں راحت فتح علی خان نے انہیں کریڈٹ نہیں دیا، اور ساتھ ہی گلوکار نے ایک بار پھر گانے کا کریڈٹ دینے کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے کہ انہیں آئیڈیلائز کرنے والے جونیئرز اپنے کیریئر میں اسی طرح کے مسائل کا سامنا کریں جن کا سامنا وہ خود کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ’ضروری تھا‘ کو راحت فتح علی خان نے گایا ہے اور اسے یونیورسل میوزک کے بینر تلے 2014 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

مذکورہ گانے کو یوٹیوب پر ڈیڑھ ارب بار تک دیکھا جا چکا ہے اور اسے راحت فتح علی خان کا مقبول ترین گانا سمجھا جاتا ہے۔

مذکورہ گانے کی شاعری خلیل الرحمٰن قمر نے لکھی ہے، سلمان احمد کی طرف سے پروڈیوس کیا گیا ہے اور راہول سود کی طرف سے ہدایت دی گئی ہے جبکہ موسیقی ساحر علی بگا نے ترتیب دی تھی۔

ساحر علی بگا کے راحت فتح علی خان کیخلاف سخت الفاظ

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ساحر علی بگا کی پوسٹ وائرل ہوئی تھی جس میں وہ غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرتے ہوئے راحت فتح علی خان پر شدید تنقید کررہے تھے تاہم انہوں نے اس تنقید کی کوئی وجہ نہیں لکھی تھی۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ’خدا کی لعنت ہو منافق پر‘ اور پھر لکھا کہ ’راحت فتح ۔۔۔ خان درندہ صفت ہونے کے ساتھ منافق بھی ہے‘۔

تاہم ساحر علی بگا نے اپنی یہ اسٹوری فوراً ہی ڈیلیٹ کردی لیکن اسٹوری کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا وائرل ہوچکے ہیں۔

پوسٹ وائرل ہونے کے بعد ساتھی گلوکار علی ظفر نے فیس بک پر ساحر علی بگا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیارے بھائی ساحر علی بگا، میں آپ سے درخواست کروں گا کہ مہربانی کرکے رمضان کا احترام رکھیں‘۔

علی ظفر کی پوسٹ پر ساحر علی بگا نے جواب دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ وہ رمضان المبارک کے دوران کسی کے بارے میں کوئی معلومات یا سچائی شیئر کرنے کے لیے معذرت خواہ ہیں اس لیے وہ اب پوسٹ ڈیلیٹ کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024