• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کورین اسٹریٹ فوڈ کھانا چاہتے ہیں تو ’کارن ڈاگ‘ کی ترکیب جان لیں

شائع April 4, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

آج کل لوگوں میں کورین پکوان کھانے کا رجحان بڑھ رہا ہے، جن میں کمچی، کارن ڈوگ، رامن نوڈلز شامل ہیں۔

آج ہم بھی آپ کو ’کورین کارن ڈاگ‘ بنانا سکھائیں گے جسے ساسیجز، موزاریلا چیز وغیرہ لگا کر پیش کیا جاتا ہے۔

اجزا

گرم پانی ¾ کپ

خمیر 2 اور ½ چائے کا چمچ

چینی 1 اور ½ چائے کا چمچ

انڈا 1

تیل 1 اور ½ چائے کا چمچ

نمک 1 چائے کا چمچ

میدہ چھان کر 2 اور ½ کپ

چاول کا آٹا ¼ کپ

موزاریلا چیز 200 گرام

ساسیجز 4

بریڈ کرمبز 1 کپ یا حسب ضرورت

تلنے کے لیے تیل

سرسوں کی چٹنی

ٹماٹو کیچپ

ترکیب

ایک جگ میں گرم پانی، خمیر، چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، ڈھانپ کر 10-15 منٹ تک سائیڈ پر رکھ دیں۔

ایک پیالے میں اوپر بنایا گیا خمیر کا آمیزہ، انڈے، تیل، نمک ڈال کر اچھی طرح ہلائیں۔

اب اس میں میدہ، چاول کا آٹا شامل کریں اور اچھی طرح سے ہلائیں، ڈھک کر 1 گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔

پھر اسے ایک شیشے کے جار میں ڈال دیں کرلیں۔

موزاریلا پنیر کو 1.5x2 انچ میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔

ساسیجز کو بھی آدھا کاٹ لیں اور پھر ایک لکڑی میں پہلے ساسیج ڈالیں پھر لکڑی پھر موزاریلا چیز ڈالیں، بالکل اسی طرح جیسی چکن سیخ تیار کرتے ہیں، (اسے تیار کرنے کے لیے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں)

اب انہیں ایک ایک کرکے تیار dough میں ڈبو کر بریڈ کرمب کے ساتھ کوٹ کریں۔

ایک کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور درمیانی آنچ پر سنہری ہونے تک فرائی کریں۔

سرسوں کی چٹنی، ٹماٹو کیچپ کے ساتھ سرو کریں!

ترکیب کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024