• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

جنوبی افریقی ملک موزمبیق میں کشتی ڈوبنے سے 90 افراد ہلاک

شائع April 8, 2024
فوٹو : جیٹی امیجز
فوٹو : جیٹی امیجز

جنوب مشرقی افریقی ملک موزمبیق کے شمالی ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 90 افراد ہلاک ہو گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق نمپولا صوبے کے ساحلی علاقے لونگا سے روانہ ہوکر موزمبیق جزیرے کی طرف جاتے ہوئے کشتی کو حادثہ پیش آیا کشتی پر گنجائش سے زیادہ لوگوں کو سوار کیا گیا تھا۔

نامپولا صوبے کے حکام نے بتایا کہ کشتی میں سوار تقریباً 130 افراد میں سے 5 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

نامپولا کے سکریٹری آف اسٹیٹ جمائم نیٹو نے کہا کہ لوگ صوبے میں ہیضے کی وبا سے بچنے کے لیے جزیرے کی طرف روانہ ہورہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں میں بڑٰ تعداد بچوں کی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ساحل میں درجنوں لاشیں موجود ہیں۔

گزشتہ سال جنوری سے جنوبی افریقا کے کئی ممالک ہیضے کی وہا کا شکار ہیں جن میں صوبہ نامپولا ہیضے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

یونیسیف نے اس وبا کو 25 سالہ تاریخ کی بدترین وبا قرار دیتے ہوئے کہا کہ موزمبیق میں اکتوبر 2023 سے اب تک 13 ہزار 700 تصدیق شدہ کیسز اور 30 ​​اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔

ہمسایہ صوبے کابو ڈیلگاڈو میں ایک اسلامی شورش چھ سال قبل شروع ہونے کے بعد سے اب تک کم از کم 4,000 افراد کی جان لے چکی ہے اور تقریباً 10 لاکھ دیگر کو بے گھر کر چکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024