لاہور: شاہدرہ ٹاؤن میں لڑکی، نوجوان کو قتل کرنے والے دونوں ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن ڈکیتی مزاحمت پر لڑکی اور نوجوان کو قتل کرنے والے دونوں ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن میں پولیس مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں سرگرم ٹوپی گینگ کے 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے، دونوں ڈاکوؤں نے گزشتہ روز ڈکیتی کے دوران باپ کے سامنے بیٹی کو قتل کیا تھا۔
انیقہ والد کے ساتھ دودھ لینے آئی تھی کہ ڈاکووں نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کردی تھی، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے والد کے سامنے بیٹی کے قتل کا نوٹس بھی لیا تھا۔
ٹوپی گینگ نے 4 روز قبل فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل کو بھی شہید کیا تھا اور سرکاری رائفل بھی لے کر فرار ہوگئے تھے۔
ٹوپی گینگ نے گزشتہ چند روز میں دوران ڈکیتی 5 افراد کو قتل اور متعدد کو زخمی کیا، گینگ نے چند روز میں شاہدرہ ٹاؤن ، شاہدرہ اور گردونواح میں درجنوں وارداتیں کررکھی تھیں۔