• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

حرم شریف میں ختم القرآن کے بعد دعا کے دوران رقت آمیز مناظر

شائع April 8, 2024
فوٹو: عرب میڈیا
فوٹو: عرب میڈیا

رمضان المبارک کی 29 ویں شب خانہ کعبہ اور مسجد مسجد نبوی میں 30 لاکھ سے زائد مسلمان جمع ہوئے، انہوں نے عشا کی نماز اور نماز تراویح ادا کی۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مسجد الحرام میں موجود مسلمانوں نے اس وقت ہونے والے ختم قرآن کی تلاوت بھی سنی۔

لوگ دن کے آغاز سے ہی مسجد میں جمع ہونا شروع ہو گئے تھے، امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کی امامت میں نماز ادا کی گئی۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے سعودی عرب اور دوسرے مسلمان ملکوں کے لیے شر سے حفاظت اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی سلامتی کے لیے دعا کی۔

اس کے علاوہ فلسطینی مسلمانوں کو اسرائیلی ظلم و جارحیت سے نجات اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے دعا مانگی گئی، اس دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

رمضان المبارک کی 29ویں شب پر مسجد الحرام کی بیسمنٹ، چھت اور اطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں، مسجد نبوی میں بھی ہوٹلوں کی رہداریاں اور سڑکوں پر نمازیوں کی لمبی قطاریں تھیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں آج شام عید کا چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے ماہرین کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک 30 روز کا ہوگا، عید 10 اپریل کو ہوگی۔

فوٹو: عرب میڈیا
فوٹو: عرب میڈیا

فوٹو: عرب میڈیا
فوٹو: عرب میڈیا

فوٹو: عرب میڈیا
فوٹو: عرب میڈیا

فوٹو: عرب میڈیا
فوٹو: عرب میڈیا

فوٹو: عرب میڈیا
فوٹو: عرب میڈیا

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024